: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
واشنگٹن،24جون(ایجنسی) امریکی ریاست ورجینیا میں شدید بارشوں اور طوفان نے تباہی مچادی ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب اور طوفان
نے مغربی ورجینیا میں تباہی مچا دی ہے، مختلف حادثات میں اب تک 23 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں جب کہ سیلاب کے باعث سیکڑوں افراد اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ سیلاب کے باعث 100 سے زیادہ گھر تباہ جب کہ طوفان سے بجلی کا نظام درہم برہم ہونے سے ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔